ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: شمالی کینرا گرام پنچایت انتخابات میں 2657امیدواروں نےدرج کی جیت 

کاروار: شمالی کینرا گرام پنچایت انتخابات میں 2657امیدواروں نےدرج کی جیت 

Thu, 31 Dec 2020 19:13:27    S.O. News Service

کاروار 31؍دسمبر (ایس او نیوز)  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر ہریش کمار کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں دو مرحلوں میں اختتام پزیر ہوئے  گرام پنچایت انتخابات میں جملہ 2657امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔

 ضلع کے 227گرام پنچایتوں کے  کُل 2662وارڈس کے لئے انتخابی عمل شروع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا۔ان میں سے  5وارڈس میں پرچہ نامزدگی مسترد ہونے یا پھر نامزدگی داخل نہ کرنے کی وجہ سے ان پانچ مقامات پر انتخابات نہیں ہوئے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی مدت ختم  ہونے کے بعد ووٹنگ سے پہلے 187امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب  قرار دیا گیا اور 2470سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی۔ ان منتخب امیدواروں میں 1386خواتین ہیں۔ شیڈول کاسٹ سے 302اور شیڈول ٹرائبس سے 242امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ پسماندہ طبقات  سے 572امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔اسی طرح عام زمرہ (جنرل)سے 1415افراد نے انتخاب جیتا ہے۔

 وہ علاقے جہاں انتخاب نہیں ہوا:        کاروار تعلقہ کے وائلواڈا گرام پنچایت میں شیڈول کاسٹ ریزرو سیٹ کے لئے پرچہ  نامزدگی داخل نہیں کیا گیا  ۔ انکولہ تعلقہ  ڈونگری گرام پنچایت کے کنکن ہلّی میں پسماندہ طبقہ  سے خاتون کے لئے مختص سیٹ کے لئے ایک ہی پرچہ داخل کیا گیا تھا مگر وہ بھی مسترد ہوگیا۔کمٹہ تعلقہ کے برگی گرام پنچایت میں پڈوونی سیٹ  بیک ورڈ کلاس اے خاتون کے لئے  مختص سیٹ  کے لئے امیدواربلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا ، لیکن بعد میں ضلع کمیٹی نے جانچ کے بعد اس امیدوار کی ’ذات سرٹفکیٹ ‘ کو مسترد کردیا ، اس لئے یہ سیٹ خالی رہ گئی۔ہوناور تعلقہ کے ماگوڈ گرام پنچایت میں شیڈول ٹرائبس سے خاتون  کے لئے مختص  سیٹ پر پرچہ نامزدگی کوجانچ کے دوران مسترد کردیا گیا تھا۔جبکہ جوئیڈا تعلقہ کے کمبارواڈا  گرام پنچایت میں کونڈل وارڈ کے لئے شیڈول ٹرائبس خاتون کے لئے مختص سیٹ پر کسی بھی امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا تھا۔اس طرح پانچ مختلف مقامات پر انتخابی عمل پورا نہیں کیا جاسکا۔
 


Share: